ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے للتا کے انتقال کے بعد تمل ناڈو میں597لوگوں کی موت

جے للتا کے انتقال کے بعد تمل ناڈو میں597لوگوں کی موت

Tue, 20 Dec 2016 12:49:21    S.O. News Service

چنئی،19دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر اعلی جے للتا کے انتقال کی وجہ سے تمل ناڈو میں غم کی وجہ سے اب تک 597افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کی پریس ریلیز میں 127نئے لوگوں کا نام دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں مرنے والے کل افراد کی تعداد بڑھ کر 597ہو گئی ہے۔اس میں مرنے والوں کے خاندان کو تین تین لاکھ روپیہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔مرنے والے لوگ چنئی، ترونیلویلی، ڈنڈگل، مدرئی اور رامناتھپرم سمیت ریاست کے مختلف حصوں کے رہنے والے ہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کی موت جے للتا کی موت کادکھ برداشت نہیں ہو پانے کی وجہ ہوئی ہے۔


Share: